212

بنوں یونیورسٹی کا سالانہ فیسٹیول امن کی پہچان

بنوں یونیورسٹی کا سالانہ فیسٹیول آئیندہ کے لئے صرف ایک ڈیپارٹمنٹ کا نہیں ہونا چاہئے ۔ بلکہ اس میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کو حصہ لینے چاہئیے اور اس کے لئے فنڈنگ بھی تمام ڈیپارٹمنٹ کو دینی چاہتے ۔ ہر ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایک الگ ، مختلف اور منفرد و اچھوتا ایٹم یا ایونٹ اس میں ضروری ہے اور اچھے پرفارمینس پر انعامات اور Rewards بھی رکھنے چاہئیے ۔ اور یہ انعامات و ریوارڈز صرف شیلڈ یا کپ کی صورت میں نہیں بلکہ لانگ و شارٹ ٹور کے لئے فری بس ، بورڈنگ و لانچنگ کے لئے پیسے وغیرہ رکھنے چاہئے۔
جو بھی ڈیپارٹمنٹ اچھا پرفارم کریں اس کےلئے لانگ ٹور 5-6 دن ، پھر دوسرے نمبر پر آنے والے ڈیپارٹمنٹ کے لئے 3-4 دن کا فری ٹور اور تیسرے نمبر پر آنے والے ڈیپارٹمنٹ کے لئے 1-2 دن کا فری ٹور انعام کی صورت میں رکھنا چاہئیے۔
پھر دیکھتے کہ فیسٹیول کیسا ہوتا ہے۔

اس کے علاؤہ جو منتظمین ہوں ان کو بڑے بڑے یونیورسٹیوں کے سالانہ فیسٹیول سے کچھ اچھے اچھے ایونٹس و آئٹم بھی سیکھنے چاہیئے ۔ صرف ڈی جے ہی سے ایونٹس و آئٹمز منفرد و اچھے نہیں ہوتے ۔ بلکہ منفرد اور نئے ایونٹس سے طلباء کے پرفارمنس ، بولڈنس ، بولنے چال اور پریکٹیکل ورک وغیرہ کا بھی اندازہ لگایا جا سکت ہےا۔ ج تمام ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے درمیان سخت مقابلہ ہو اور اس پر حسب بالا جیسے Rewards و انعامات بھی ہو ۔تو پھر دیکھئے کہ فیسٹیول کیا لگتا ہے۔ اس طرح سے نمبر ون پوزیشن والے طلباء یا پھر تمام ڈیپارٹمنٹ سے اچھے اچھے پر فارم کرنے والے طلباء کو قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے تیار کرنا چاہیئے۔ تاکہ ایسے ایونٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں سے یونیورسٹی اور طلباء کو بھی کچھ نہ کچھ فایدہ مل سکیں ۔
علاؤہ ازیں ایسے ایونٹس بنوں گل میں امن و امان کی بھی ضامن ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.