19

بنوں یونیورسٹی میں سپرنگ فیسٹول & ٹیلنٹ ایکسپو کی تقریبات اختتام پزیر


بنوں یونیورسٹی میں سپرنگ فیسٹول اینڈ ٹیلنٹ ایکسپو کی تقریبات اختتام پزیر ۔ تقریبات میں طلبہ نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ علاقائی ثقافت کو اُجاگر کیا گیا۔ گزشتہ روز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے آئی ٹی کیمپس میں وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر شعیب ملنگ کی قیادت میں سپرنگ فیسٹول 2018 ء اینڈ ٹیلنٹ ایکسپو کے حوالے سے ایک بڑا پنڈال لگایا گیا تھا جس میں مقامی طور پر تیار ہونے والے اشیاء کے علاوہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے سٹالز لگائے تھے ۔اس موقع پر پنڈال میں طلبہ جگہ جگہ روائتی آتنڑ ڈال کر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور طلبہ نے سٹیج پر آکر شعر وشاعری اور خاکے پیش کئے ۔اس موقع پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر اورنگزیب خان ، اقوام عیسکی قبائل کے سربراہ اور ضلع کونسل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ملک شکیل خان ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ کے معاون خصوصی سینان دُرانی،ڈائریکٹر اپیکس ملک نیاز خان، ڈاکٹر ناصر گل ، ڈاکٹر مشتاق خان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر اورنگزیب خان اور وائس سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر شعیب ملنگ،بورڈ آف گورنر ممبر انجینئر ہارون درانی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر سید عابدعلی شاہ کی خصوصی دلچسپی سے یونیورسٹی میں اتنے بڑے پروگرام کا انعقاد یقینی ہوا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ کے لئے ایسے مواقع پیدا کئے جائیں جس سے اُن کے اندر موجود جھجک ختم ہو اور وہ تعلیم کے میدان میں بلاجھجک اپنی صلاحیتیں استعمال کریں۔ طلبہ تعلیم کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ دنیا میں اپنا مقام بنانے کیلئے تعلیم ہی بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔بنوں یونیورسٹی میں اس قسم کے پروگرامات کے انعقاد کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔اتنے بڑے ایونٹ کا خوش اسلوبی اور پُرامن طریقے سے انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے ۔جس پر ہم یونیورسٹی انتظامیہ ، سوسائٹی کے آرگنائزنگ کمیٹی ممبران اور تمام طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آخر میں سٹالز مالکان کی طرف سے آرگنائزنگ کمیٹی اور مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں