17

بنوں پی ٹی آئی رہنمائوں نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق اُمیدوار قومی اسمبلی ملک مصطفی خان نے گزشتہ روز بنوں پریس کلب میں پی ٹی آئی بنوں اور ذیلی تنظیموں یوتھ ونگ ،آئی ایس ایف اور لیبر ونگ کے رہنمائوں ملک اسفند یار خان ،شب نیاز خان ،امیر اللہ خان ،محمد سلیمان خان ،ظہور الحق ،ملک شکیل خان وزیر ،نذیر زمان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے پر غداری کا مقدمہ درج کراکر سزا دلوانے کا مطالبہ کردیا.
بھارت اپنے انٹیلی جنس اداروں کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار ٹھہرا چکا ہے سابق وزیر اعظم ذاتی مفادات کیلئے نیشنل سیکورٹی اور ملک کی ساکھ کو دنیا میں نقصان پہنچا رہے ہیں پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے جس میں ہم کافی مالی و جانی نقصان کر چکے ہیں دہشت گردی کو فروغ ہم نے نہیں دیا بلکہ پاک فوج و پاکستانی عوام نے اس دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے نواز شریف اپنی نا اہلی اور نیب کے خلاف حالت جنگ میں ہے اس لئے وہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کو بدنام کرکے انڈیا کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں حالانکہ بھارت خود تسلیم کر چکا ہے کہ ممبئی میں ہونے والے حملے خود ان کے انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان مخالف لوگوں پر کروائے ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ نوازشریف چار سال وزیر اعظم رہے اگر وہ کہتے ہیں کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث ہیں تو اپنی دور حکومت میں ٹرائل کیوں مکمل نہیںکرائی اب جب وہ نا اہل ہو گئے ہیں نیب میں ان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہے تو اب وہ نا اہلی کو جھوٹا ثابت کرنے اور کرپشن چھپانے کیلئے نیشنل سیکورٹی سے کھیل رہے ہیں جو کہ ملک سے غداری کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی شخصیت عوام کی ان کے پاس امانت ہے عوام ہی نے ان کو ملک و قوم کی خدمت کیلئے اس مقام پر پہنچایا ہے اب انہی لوگوں کو دہشت گرد ٹھہرارہا ہے بھارت نے کلبھوشن کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرائی گرفتاری کے بعد ٹھوس ثبوت پیش کئے گئے مگر نواز شریف نے کلبھوشن یادیو پر ایک لفظ تک نہیں بولا جو کہ انڈیا نواز ہونے کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کے ذریعے سے نیشنل سیکورٹی کی خفیہ معلومات لیک کرائی اور اپنی قیادت سمیت حامیوں کو ملکی سالمیت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی اگر نواز شریف اور ان کے خاندان کو کسی سے ذاتی لڑائی ہے تو خود لڑے نہ کہ ملک کے خلاف زہر افشانی کرے اور ملک کے ساکھ کو نقصان پہنچائے انہوں نے نیشنل سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے بیانات پر غور کرکے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے اور انہیں غداری ایکٹ کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں