85

بنوں پولیس لائن روڈ عوام کی توقع سے پہلے کھول دیا جائیگا: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغرکی صدارت میں نیم قبائلی علاقہ بکاخیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ ایف آر بکاخیل کے عوام نے جو مسائل بیان کئے ہیں اور جو میرے اختیار میں ہیں ان پر چند روز میں عمل ہوگا اور بنوں پولیس لائن جو کہ بنوں کے عوام کی سب سے اہم ضرورت ہے عوام کی توقع سے بھی پہلے کھول دیا جائیگا.
اس سلسلے میں ہم نے کئی مہینوں سے صوبائی حکومت،چیف سیکرٹری ،کمشنر بنوں،ڈی آئی جی اور ڈی پی او سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ خط وکتابت اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا تھا با الخصوصی ڈی پی او بنوں صادق بلوچ کی بھی خواہش ہے کہ یہ روڈ عوام کی سہولت کیلئے کھول دی جائے اور چیف سیکرٹری نے ہمارے مطالبے پر پولیس لائن کی سیکورٹی محفوط بنانے کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دی ہے اسی طرح مسلم گیٹ کیلئے بھی فنڈز کی منظوری ہوچکی ہے اور سب سے پہلے ڈی آئی جی نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے سے جبکہ ڈی پی او نے پولیس سٹیشنوں اور پولیس لائن ٹو کے سامنے سے حفاظتی دیواریں اور سینڈ بیگ ہٹائے جس پر میں ان کا بار بار شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ،انہیوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندے کی کوششوں سے بکاخیل کیلئے منظور شدہ تحصیل کیلئے بورڈ آف ریونیو جگہ کا انتخاب کریگا اور اگر وہ نہیں کریگا تو مجھے اختیار دیگا جسکے بعد جلد ہی تحصیل کیلئے جگہ کا انتخب ہونے والا ہے انہوں نے سکولوں میں پانی،بجلی،واش رومز اور دیگر مسائل کے سلسلے میں عوام شکایات نوٹ کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ آزاد منڈی پل میں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے اور باران پل مٰں خونی غرھا بھرنے کیلئے ایس ڈی او امیر اللہ کو فوری ہدایات جاری کیں اس موقع پر محکمہ انہار کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈی سی بنوں کی جانی خیل میں کھلی کچہری کے دوران ہدایات پر 11غیر قانونی پانی کنکشن ہٹادیئے ہیں ڈی سی بنوں نے24گھنٹوں میں محکمہ ایری گیشن کو رپورٹ ایکسن کے پاس جمع کرنے کی ہدایت کی کھلی کچہری سے ملک عباس علی خان،تحصیل کونسلر معصوم وزیر،ملک شفیق خان ودیگر قبائلی عمائدین نے خطاب کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق سلیم،لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.