154

بنوں ٹاؤن شپ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے گئے

دی بنوں: پراجیکٹ ڈائریکٹر / اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان نے بنوں ٹاؤن شپ کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے بنوں ٹاؤن شپ دفترمیں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ٹاؤن شپ کے باشندوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ٹاؤن شپ کے مکینوں نے شبیر خان کے سامنے اپنے مسائل بیان کردیئے جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان نے موقع پر بی ڈی اے آفسران کو ہدایات جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ کی صفائی پر ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ نکا س آب ، باؤنڈری وال اور ڈسٹ بن کے لگانے کیلئے پی سی ون تیار ہے اس کے علاوہ فیز ٹو میں بجلی کی بحالی کیلئے واپڈا کے ساتھ تمام تر امور مکمل کر دیئے گئے ہیں انہوں نے صفائی کے بارے میں کہا کہ ہم نے بی ڈی اے کے ملازمین کی ایک ایک ہفتے کی ڈیوٹی ایک ایک سیکٹر میں لگاتے ہیں اور دوسرے ہفتے میں دوسرے سیکٹر کی صفائی شروع کرتے ہیں ذاتی مفاد کیلئے لڑنے والے لوگ ہمارے خلاف اپنا رول ادا کرتے ہیں لیکن ہم عوام کی سہولت کیلئے دن رات کام کرتے رہینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.