151

بنوں میں کمسن رکشہ ڈرائیوروں اورغیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن


دی بنوں – ٹریفک پولیس بنوں نے انچارج ٹریفک پولیس بنوں ایوب نواز خان کی قیادت میں رکشہ چلانے والے کمسن ڈرائیوروں اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 75رکشے تحویل میں لے لئے.
ڈی پی او بنوں صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر یہ اپریشن کیا گیا. میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے انچارج ٹریفک پولیس ایوب نواز خان نے بتایا کہ بنوں میں کمسن بچے رکشے چلاتے ہیں جسکی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں اور قانون میں کمسن بچوں کو رکشہ چلانے یا گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہے اسی طرح غیر رجسٹرڈ رکشے چلانے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کو بار بار رکشے رجسٹرڈ کرنے کیلئے وقت دیا گیا اور اب ڈی پی او بنوں کی خصوصی ہدایت پر کمسن ڈرائیوروں اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جو کہ جاری رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.