23

بنوں میں پولیو ڈیوٹی سے اِنکار پر 104 اساتذہ کا تبادلہ

پولیو ڈیوٹی اور ورکشاپ میں شرکت سے اِنکار استانیوں کیلئے بھاری پڑ گیا ڈی ای او فی میل نے ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر جبری طور پر پرائمری سکولوں کی کل 104 اُستانیاں تبدیل کر دیں ، دس سکولوں کی دو /دو جبکہ ایک سکول کی تین اُستانیاں شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر والدین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہونے والے پولیو مہم کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پرائمری سکولوں کی اُستانیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر مذکورہ اُستانیوں نے نہ تو ورکشاپ میں شرکت کی اور نہ ہی پولیو مہم کے دورا ن ڈیوٹی دی جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ان استانیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ڈٰ ای او زنانہ کو ہدایت جاری کر دی کہ فوری طور پر ان استانیوں کا تبادلہ کیا جائے جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے 104استانیوں کا تبادلہ کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.