27

بنوں میں قتل کی تین دلیرانہ وارداتیں


بنوں اور ڈومیل میں قتل کی تین دلیرانہ وارداتیں ،مبینہ ملزمان نے الگ الگ واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودواقع گنجان آباد تجارتی مرکز اندرون لکی گیٹ محلہ جعفر خان مسجد میں مسلح مبینہ ملزمان نبی رحمن اورنور رحمن پسران میر زاکم خان نے فائرنگ کرکے شعیب سلطان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا پولیس نے مقتول کے بھائی عاطف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا اسی طرح تھانہ صدر کی حدود میں واقع گڑھی شیر احمد میں مبینہ ملزم میر زاکم خان ولد شیر ابت خان سکنہ سلیمہ سکندر خیل نے مقتول شعیب سلطان کے والد سید نواز سکنہ سلیمہ سکندر خیل کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی دعویداری مقتول کی بیوہ گوہر تاج بی بی نے کی اور مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی گئی ہے قتل کی تیسری واردات ڈومیل الگڑہ ترخہ گڑانگ کم چشمی حدود تھانہ ڈومیل ایک موٹر میں سوار برکت اللہ ولد نقیب اللہ سکنہ لنڈیواہ ضلع لکی مروت کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جا رہی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.