50

بنوں میں شدید گرمی کی نئی لہر


محکمۂ موسمیات کے مطابق بنوں میں منگل اور بدھ کو شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور ان دونوں دن درجۂ حرارت 44 سے 45 سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بنوں میں گرمی کی ایک اور شدید لہر آنے کا خدشہ ہے جو 28 مئی سے یکم جون تک رہے گی۔

محکمۂ موسمیات نےشدید گرمی کے پیشِ نظر شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب صرف 10 فی صد رہےگا جس کی وجہ سے فضا میں حبس ہوگا اور شہریوں کو گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ ڈاکٹروں نے شدید گرمی میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہری بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اگر باہر جانا ہو تو دھوپ سے بچنے کے لیے گیلا کپڑا اور چھتری ساتھ رکھیں۔ ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔ سحری اور افطار میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ گرمی کا احساس کم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.