38

بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ

بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ، حملہ بنوں کے علاقے رزمک میں ہوا، 8 اہلکار شدید زخمی، فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بنوں کے علاقے رزمک سے سیکورٹی فروس کے قافلے کا گزر ہو رہا تھا جب اس پر حملہ ہوا ہے۔

حملے کے دوران قافلے میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں 8 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر ہونے والا حملہ کس نوعیت کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.