21

بنوں میں ایس ایچ او کے تبادلے کر دیے گئے


ڈی پی او بنوں نے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اِدھر سے ادھر کر دیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں صادق بلوچ کی طرف سے جاری ہونے والی اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر ظفر اللہ خان مروت کو تھانہ میر یان سے تھانہ منڈان ، سب انسپکٹر یٰسین کمال کو جیل سکیورٹی سے ایس ایچ او میر یان ، سب انسپکٹر معین اللہ خان کو تھانہ منڈان سے پولیس لائن اور سب انسپکٹر منور جان کو پولیس لائن سے جیل سکیورٹی انچارج تعینات کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں