83

بنوں میں متعدد خاندانوں کا JUI سے مستعفی ہو کر PTI میں شمولیت

کوٹی سادات میں جمیعت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں کے سربراہوں نے بمع خاندان اور ساتھیوں جے یو آئی سے مستعفی ہوکر ہاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک ناصر خان ،ضلعی صدر مطیع اللہ خان اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان نے کاکی ماما،غلام شیرین،حاجی فیروز،حاجی امیر خان،گل محمد خان،نوید،ہارون،خوبات خان،کفایت اللہ،صاحب گل،حاجی کمال،کسان کونسلر سمندر خان ودیگر مشران کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی ٹوپیاں پہناکر مبارکباد دی.
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ملک ناصر خان،ضلعی صدر مطیع اللہ خان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان،محمد عالم خان،ظہور الحق،تحصیل کونسلر امیر گلاپ شاہ،تحصیل کونسلت خالد خان ،انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک سلیمان غزنوی،عبداللہ شاہ،آصف علی شاہ،انعام اللہ خان،حاجی داؤد خان،شاہ زیب خان ودیگر مقررین نے کہا کہ آنے والا دور پھر پاکستان تحریک انصاف کا ہے عوام کی جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر پی ٹی آئی2018میں مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گی پی ٹی آئی میں روز بروز دیگر پارٹیوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کی شمولیت تحریک انصاف اور عمرا خان پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے سابق ایم این اے ملک ناصر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام سے کئے ہوئے تام وعدے پورے کئے اور نہ صرف اداروں میں مثبت اصلاحات کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.