31

بنوں شہر میں پٹاخے اوردیگرسامان کی فروخت پر پابندی لگائی جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ


بنوں شہر میں چائنہ پٹاخے ، ماچس بم اور دیگر سامان کی فروخت پر سخت پابندی لگائی جائی ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطاری کے فوراً بعد بنوں شہر اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں چائنہ پٹاخے وغیرہ کے چلانے سے بنوں شہر کے عوام کا جینا حرام کیا ہے ،مقامی پولیس کوبار بار کمپلینٹ کرنے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا جبکہ بنوں کے مختلف بازاروں میں چائنہ پٹاخوں کے فروخت عروج پر جاری ہے اور گودامیں اور دوکانات ان چائنہ پٹاخوں سے بھرے ہوئے ہے جو کہ مقامی پولیس کو نظر نہیں آتا بنوں کے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی بنوں دار علی خٹک ، ڈی پی او بنوں صادق بلوچ سے پر زور مطالبہ کیا کہ بنوں شہر میں چائنہ پٹاخے ، ماچس بم اور دیگر سامان کی فروخت اور چلانے پر سخت پابندی لگائے اور ایسے دوکانداروں اور بچوں کے والدین کو فوری پر گرفتار کیا جائے اور عید الفطر تک جیل میں بند رکھا جائے تاکہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام سکون کا سانس لے سکیں دوسری طرف عید الفطر سے پہلے پہلے ہوائی فائرنگ کے بارے میں عوام میں اگاہی مہم چلانے کیلئے تھانہ کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے اور علماء کرام پر زور دیا جائے کہ وہ چاند رات اور عید الفطر کے روز ہوائی فائرنگ کرنے والے سماج دشمن عناصر کو فائرنگ سے روکیں اور تھانہ کہ سطح پر آمن کمیٹاں قائم کیا جائے جو علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کوپولیس کے حوالے کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.