104

بنوں سے جعلی شناختی کارڈرکھنے والے تین افراد گرفتار

سیکورٹی فورسز اور پولیس پارٹی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار تینوں افراد نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کی سکونت ظاہر کی تھی جسے نیوجنرل بس اسٹینڈ سے اُٹھا لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور بنوں پولیس نے جنرل بس اسٹینڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کی صبح پانچ بجے تین گھنٹوں تک سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ہوٹلز ، سرائے اور بالا خانوں کی چیکنگ کی ۔اس دوران تین افراد جنہوں نے شمالی وزیرستان کی سکونت اختیار کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ بنائے تھے کو عامر دین سرائے سے گرفتار کر لیا گیا۔ جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.