44

بنوں سٹی 4 دن سے پانی کی سپلائی سے محروم

واپڈا پیسکو نے عدم ادائیگی پر بنوں سٹی کے آبنوشی ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹ دی ۔علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ۔
شہری دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں سٹی کے شہری باقاعدگی کے ساتھ ٹیوب ویلوں سے فراہم ہونے والے پانی کی مد میں واٹر اینڈ سینٹیشن کمپنی کو بلو ں کی ادائیگی کر رہے ہیں مگر وہ پیسکو واپڈا کو بجلی کی مد میں ادائیگی نہیں کر رہے ہیں اور اب میونسپل کمیٹی کے ذمے 15لاکھ روپے سے زائد بقایاجا ت جمع ہو گئے ہیں۔ اس بناء پر واپڈا پیسکو انتظامیہ نے بنوں سٹی کے تمام ٹیوب ویلوں کی بجلی لائن کاٹ دی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے شہریوں کو پانی کی ترسیل معطل ہے اور ضروریات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ نہ پینے کیلئے صاف پانی میسر ہے نہ ہی دیگر ضروریات کیلئے پانی موجود ہے۔ علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ خواتین بچے اور بوڑھے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ عوامیحلقوں نے ڈبلیو ایس ایس بی کمپنی کی نا اہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانب سے باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود وہ واپڈا کو ادائیگی نہیں کر رہے لہذا فوری طور پر واپڈا کی بقایاجات ادا کرکے ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال کروائیں بصورت دیگر بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.