19

بنوں حلقہ: متحدہ بنوں محاذ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کر دی

بنوں کو حالیہ مردم شماری کے بعد نیا قومی حلقہ سے محرومی کے خلاف متحدہ بنوں محاذ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست جمع کردی ہے۔ محاذ کے سرگرم رکن خان ریاض خان نے درخواست دیگر ارکان کے ہمراہ جمع کی۔ حالیہ مردم شماری میں بنوں کی آبادی بارہ لاکھ کو پہنچ چکی ہے اور اور ایک مزید قومی حلقہ بنوں کا حق بنتا ہے لیکن بنوں کو اس حق سے محروم کر دیا گیا جس کے خلاف متحدہ بنوں محاذ ایک ہفتہ سے پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی دھرنا دےئے ہوئے ہیں۔ احتجاج کے ساتھ ساتھ محاذ نے متفقہ طور پر چیف آف عیسکی ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان کی مدعیت میں حلقہ نہ ملنے کے خلاف قانونی راستہ بھی اختیار کر لیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آبادمیں باقاعدہ درخواست بھی جمع کر دی ہے جس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وصول کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں