156

بنوں حادثات ،تصادم: متعدرافراد بحق

بنوں ٹریفک حادثات اور تصادم کے نتیجے میں کم سن بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ میریان کی حدود میں واقع برانچ روڈ میرباز بارکزئی پر نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات سالہ مبشر خان ولد مدثر خان ساکن میربازبارکزئی کو کچل ڈالا جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔نامعلوم ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ متوفی کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر میریان پولیس نے متوفی کے چچا رحمت علی ولد سردار خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تھانہ ککی کی حدود میں واقع بنوں ککی روڈ نزد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ککی نامعلوم گدھا گاڑی چلانے والے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ثناء اللہ ولد نیاز محمد اور محمد علی شاہ ولد ظاہر شاہ ساکنان شیخ لنڈک زخمی ہوگئے ۔تاہم ثناء اللہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے ۔نامعلوم ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔ککی پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ ہوید کی حدود میں واقع ضابطہ خان درے دڑیز میں مبینہ ملزم ا ب ج ساکن حسن خیل خیراکی سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر برآمدے میں گھس گیا جس کے نتیجے میں برآمدہ کی چھت گر گئی۔ برآمدہ میں موجود نوراللہ ولد شریف اللہ ساکن پیرات ممہ خیل اور شاہ نیاز ولد راست علی ساکن حسن خیل خیراکی ملبے تلے آکر زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تاہم مجروح نوراللہ کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہوہد پولیس نے مجروح نوراللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ صدر کی حدود میں واقع بنوں ڈیرہ روڈ نزد فیروز بھٹہ خشت مبینہ ملزم چنگ رکشہ ڈرائیورا ب ج نے پیچھے سے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار چنگ چی ڈرائیور عامر ولد سکبار علی ، واقف ولد ظفر علی ، دانش ولد نور ولی شاہ ساکنان تاجی کلہ دیگان زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔ صدر پولیس نے مجروح عامر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع دومنزہ ممند خیل کے اراضیات میں مبینہ ملزم ا ب ج نے کلہاڑی کے وار کرکے دولت خان ولد پیاؤ زار ساکن دومنزہ ممندخیل کو زخمی کردیا۔ مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ مجروح کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ۔وجہ عداوت دو ماہ قبل ہونے والی تلخ کلامی کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔ کینٹ پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.