22

بنوں بیوٹیفیکیشن ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنا ضروری ہے

بنوں بیوٹیفیکیشن ایک سپیشل پراجیکٹ ہے جو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنا ہم سب کیلئے ضروری ہے ، دن رات کام کرو اور اگر لیبر کی کمی ہو تو کسی دوسرے ضلعے سے منگوا لو لیکن پراجیکٹ متعین وقت میں ہر صورت پورا کرنا ہوگا ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بنوں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں ضلعی افسران کے علاوہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو، ایکسن ایریگیشن ، تمام ایس ڈی اوز اور ٹھیکیدارن موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ایس ڈی اوز آئندہ کیلئے ٹائم لائن تیار کرنے کی ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیداروں کیساتھ مل کر ہمیں ایک شیڈول تیار کرکے دے اور ان پر دستخط کرے کہ کونسا کام کس تاریخ کو ہوگا انہوں نے ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسرز کو بھی ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کام کے کوالٹی کے ٹیسٹ کرینگے اور مجھے رپورٹ دینگے تمام ٹھیکیداروں کو وارننگ دی کہ کام میں تاخیر بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.