31

بنوں بیوٹیفکیشن کےمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: ڈی سی بنوں

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ بیوٹی فکیشن منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کام کے معیار پر کھڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ تمام ٹھیکیداروں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ منصوبے کے تعمیراتی کام میں رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔اگر کوئی بھی ٹھیکیدار یا عملہ غافل پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ معاشرے کی بہتری کیلئے صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے ان کے مثبت کردار سے نمایاں تبدیلی اور شفافیت لائی جا سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال بنوں میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر محمد عالم خان ،جنرل سیکرٹری احسان اللہ خٹک ،سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل ،سینئر صحافی حاجی صاحب میر اور دیگر کابینہ کے ارکان و ممبران موجود تھے۔ محمد علی اصغر نے کہا کہ ضلع کے عوام کی وسیع تر مفاد کیلئے صحافی برادری ہمارے ساتھ تعاؤن کریں اور ضلع میں عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بیوٹی فکیشن منصوبے کے تحت شہر کے اندر سڑکوں اور نکاس سسٹم پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جسے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا ۔عوام بھی اس منصوبے کی تکمیل اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تعاؤن کریں اور اس کام میں رکاؤٹ نہ بنیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.