117

بنوں بچاؤ تحریک نے20 کوشٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بنوں بچاؤ تحریک نے20اپریل کو مطالبات کے حق میں بنوں بلاک کرنے کا اعلان کردیا شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرکے وفاقی حکومت اورضلعی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جائیگایہ اعلان متحدہ بنوں محاذ کے رہنماؤں نے میراخیل بنوں میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار فرمان اللہ میراخیل کی جانب سے منعقدہ جلسہ کے دوران کیا جلسہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی محاذ بنوں کے رہنما عرفان پیرزادہ ایڈوکیٹ،پی ٹی آئی رہنما شب نیاز خان،انتظار میرزاخیلوی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما حافظ مولانا عبدالستار شاہ بخاری،قومی وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار الحاج فرمان اللہ میراخیل،محمد ریاض خان مندیو،قاری برکت اللہ ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ بنوں بچاؤ تحریک صرف ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے،800فیصد ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس کے خاتمے،آبادی کے لحاظ سے بنوں کو دوسرا قومی حلقہ دلوانے اور تھیلیسمیا سنٹر کی بحالی تک محدود نہیں رہیگی بلکہ یہ غیر سیاسی تحریک ہے اور بنوں کے حقوق کیلئے شروع کی گئی ہے اور متحدہ بنوں محاذ نہ صرف بنوں کے حقوق کا تحفظ کریگا بلکہ ماضی میں بنوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے بھی پائی پائی کا حساب لیگا اور ان عناصر کو بے نقاب کریگا جو کہ جان بوجھ کر بنوں میں لوڈ شیڈنگ کرنے یا بنوں کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے حربے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے ذریعے کسی حد تک بنوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے لیکن اب بھی شہری علاقوں میں16گھنٹے سے زائد جبکہ دیہی علاقوں میں22گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے خاتمے کیلئے متحدہ بنوں محاذ نے20اپریل کو بنوں کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے اور پر امن طریقے سے بنوں شہر میں شٹر ڈاؤ ن اور پہیہ جام ہڑتال کرکے بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.