125

بنوں، خناق سے سینکڑوں بچے متاثر، درجنوں کی ا موات

بنوں – گزشتہ دو ماہ کے دوران بنوں میں خناق سے سینکڑوں بچے متاثر، درجنوں کی ا موات واقع ہوئی ضلع بنوں کے گرد ونواح اور ملحقہ شمالی وزیرستان میں خناق کا مرض پھیل گیا اور آئے روز اس مرض کے شکار بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پرائیویٹ کلینکس لایا جارہا ہے جن میں اکثر بچوں میں یہ مرض پھیل کر خطرناک صورت اختیار کرچکا ہوتا ہے انہیں خناق مرض سے بچاؤ کے اے ڈی ایس دوائی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام یہ ویکسین روس کے شہر کلیفورنیا سے منگواتے ہیں جس کیلئے پھر بنوں کے متعلقہ حکام پشاور سے منگواتے ہیں یہ ویکسین اتنی مقدار میں نہیں دی جارہی جو یہاں کے مریضوں کی ضرورت پوری کرے بنوں کے مختلف علاقوں نورڑ اور ممش خیل سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کی اس مرض سے سے موت واقعہ ہوئی عوامی حلقوں نے اس مرض کی روک تھام اور اس مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ویکسین کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.