42

بلاول کا شاندار استقبال کیا جائے گا: شیراعظم

شیراعظم خان وزیر سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگی ہیں 24مارچ کو بنوں میں بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کریں اور بلاول بھٹو کا جلسہ خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا.
پیپلز پارٹی ایک عالمگیر پارٹی ہے یہ غازیوں اور شہیدوں کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی پر بے جا تنقید کرکے کچھ سیاسی بونے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کوئی روئے یا ہنسے انشاء اللہ2018پاکستان پیپلز پارٹی کے اقتدار کا سال ہے عام24مارچ کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں بلاول بھٹو کے جلسہ میں جوق درجوق شرکت کرکے ثابت کردیں کہ بنوں کے عوام پیپلز پارٹی سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدراؤن بنوں میں کرکٹ ٹونمنٹ کے احتتام پر تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جن سے ہمیں بت سی امیدیں وابستہ ہیں اور انشاء اللہ اس مرتبہ اقتدار میں آکر اپنی روایات کے مطابق کثیر تعداد میں نوجوانوں کو بھرتی کریں گے ہر علاقہ میں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان اور تعلیمی ادارے بنائیں گے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک،قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی ہر قیمت پر خوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مخالفین ہمارے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوں گے اور قوم کا مقابلہ کرنے والے پاش پاش ہوجائیں گے کیونکہ ووٹ کھوکھلے نعروں سے نہیں ملتے بلکہ کارکردگی پر ملتے ہیں اور ہماری کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے جبکہ مخالفین کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہیں انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو چاروں شانے چت کریں گے پہلے دور وزارت میں 6ہزار افراد کو بھرتی کیا تھا دوبارہ وزارت ملنے کے بعد 10ہزار افراد کو بھرتی کریں گے اور عوام کو صحت،پانی،بجلی اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.