47

بجلی کے غیر قانونی ٹرانسفارمرز اوربجلی نادہندہ گان کے خلاف کاروائی

بنوں میں بجلی چوروں کی گرفتاری اور بقایاجات وصولی کے سلسلے میں قائم کردہ ٹاسک فورس کا اپریشن جاری اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس کی نگرانی میں واپڈا پیسکو،پولیس اور پیسکو پولیس کا اپریشن جاری ہے مذید 19افراد گرفتار،پانچ بجلی ٹرانسفارمرضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کمرشل پلازوں کی بجلی کاٹ دی گئی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون طارق سلیم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی کی قیادت میں پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ بنوں سٹی،غوریوالہ،کچہ بچک،بھراتی مچن خیل،سورانی،بیرون نورڑ گیٹ،کوثر فتح خیل،نصر فتح خیل،تاجی کلہ اور صابو خیل منڈان میں الگ الگ چھاپوں کے دوران لاکھوں روپے بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پانچ عدد بجلی ٹرانسفارمر اتار نے کے علاوہ متعد کمرشل پلازوں،پمپ،ٹیوب ویلوں اور کرش مشین کے بجلی کاٹ دی اور بجلی ٹرانسفارمر ضطب کرنے کے ساتھ ساتھ 19افراد کو غیر قانونی بجلی استعمال کرنے پر گرفتار کرکے حولات میں بند کردیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اوربجلی ڈیفالٹرز کیلئے قائم شدہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں کے چیئر مین/ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی بمعہ ایس ڈی او واپڈا ،پولیس اہلکاران علاقہ غوریوالہ (مچن خیل)، میں 3 عدد بجلی کے غیر قانونی ٹرانسفارمرز، 1 عدد بجلی کا میٹر بمعہ تار اتار کر 4 مالکان کو گرفتار کرکے ان چاروں پر تھانہ واپڈا میں FIR بھی درج کردی گئی ہے روزانہ کی بنیاد پر بجلی نادہندہ گان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.