41

بجلی بچیں اپنے لئے اور اپنے قوم کے لئے : ڈپٹی کمشنر

دی بنوں : ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واضح کیا کہ کاروباری حضرات اپنا کاروبار جائز بجلی کی روشنی میں کریں تاکہ آپکا رزق حلال ہو بجلی چوری نہ صرف ملک کو غیر مستحکم کرتا ہے بلکہ معاشی بحران کا باعث بھی بنتا ہے عوام کی طرف سے واپڈا کے متعلق اعتراضات کے حل اورعوام کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ رابطے میں ہے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں پچھلے 10دنوں سے ضلع بنوں میں بجلی ڈیفالٹرز کے خلاف اپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد ٹرانسفارمرزہٹائے گئے ہیں اور کروڑ روپے سے زیادہ ریکوری ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بجلی کے متعلق منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان ،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عید نواز شیرانی ، طارق سلیم ، واپڈاکے دونوں ایکسن بمعہ ریکوری آفسران اور تمام تحصیلداران نے بھی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد عوام کو پکڑنا نہیں ہے اور نہ ایف آئی آر دینا ہے بلکہ جو سالہا سالوں سے اپنی فیکٹریاں، کارخانے ، کرش مشینیں وغیرہ بغیر ایک روپیہ بل ادا کئے چلاتے ہیں انکو قانون کے مطابق میٹر لگانے اور حکومت کو بل ادا کرنے کیلئے اپریشن کر رہے ہیں۔ واپڈا ایکسن نے انکشاف کیا کہ غیر قانونی ٹرانسفارمرز ہٹائے جانے کے نتیجے میں صرف 10دنوں میں ضلع بنوں پر بجلی لوڈ میں کافی کمی ہے اگر اسی طرح غیر قانونی ٹرانسفارمر ز ہٹائے گئے اور لوگوں نے میٹرز لگانے شروع کیے تو بہت جلد ضلع بنوں کے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.