135

بجلی بقایاجات کی مد میں اب تک7کروڑ روپے وصول کیے ہیں

کمشنربنوں محمد علی اصغر نے مال منڈی مسجد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے دیگر اضلاع کی طرح بنوں میں بجلی چوروں کیخلاف مہم شروع ہے اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کو کامیابی مل رہی ہے‘ بجلی چوروں کی خلاف کریک ڈائون صرف بنوں میں نہیں بلکہ پشاور ‘ملتان‘ کوہاٹ اور دیگر اضلاع بھی کیاجارہاہے‘ انہوں نے کہاکہ بجلی بقایاجات کی مد میں بنوں کے عوام 9ارب روپے بقایاجات ہیں ان میں سے ہم نے مہم کے دوران 7کروڑ روپے وصول کیے ہیں اور مزید بھی رقم وصول کی جارہی ہے ہم بنوں کے عوام کیلئے آسانی پیدا کررہے ہیں آپ باہر اضلاع کے عوام سے پوچھ لیں کہ وہاں ضلعی انتظامیہ عوام کیساتھ کیاکررہی ہے کنڈاے اتاررہی ہے اور اس کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.