46

اے ڈی بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں: خالد ریاض

ناظمین ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے صدر ملک خالد ریاض خان نے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ بنوں بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت کے احکامات کے باوجود ناظمین کے اکاؤنٹ بحال نہیں کررہے ہیں ٹھیکیدار منصوبے مکمل کرنے کے بعد چیک خیبر بینک لیجاتے ہیں تو وہاں سے جواب ملتا ہے کہ اے ڈی نے ہمیں اکائنٹ بحال کرنے کیلئے درخواست نہیں بھجوائی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ناظمین کے اکاؤنٹ بند کئے تھے اور چار روز قبل صوبائی حکومت نے ناظمین کے فنڈز اور اکاؤنٹ بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن بنوں میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ تاخیری خربے استعمال کررہے ہیں جب ہم انکے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے خیبر بینک کو تحریری طور پر اکاؤنٹ بحال کرنے کے ہدایت کی ہے اور جب ہم منیجر خیبر بینک کے پاس جاتے ہیں تو وہ انکار کرتے ہیں کہ جب تک اے ڈی کی جانب سے تحریری احکامات نہیں ملتے ہم اکاؤنٹ بحال نہیں کرسکتے ہیں دوسری طرف ٹھیکیداروں نے تین چار مہینے پہلے کام مکمل کیا ہے اور وہ ناظمین سے پیسے مانگ رہے ہیں لہذا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،صوبائی وزیر بلدیات ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر بنوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ناظمین کے ساتھ ہونے والی ان تاخیری خربوں کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے بلدیاتی نظام کا ناکام بنانے والوں کو سزا دیں۔انہوں نے مطالبات کے حل کے لئے سوموار تک کی ڈیڈ لائن دے دی،سوموار سے احتجاج شروع کیا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.