26

ایم ایم اے مینار پاکستان پر بھرپورعوامی قوت کا مظاہرہ کریگی

تحصیل ناظم اعلیٰ بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ 13مئی کو ایم ایم اے مینار پاکستان کے مقام پر بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی اور تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیئے جائیں گے.
بنوں سے ہزاروں کارکن لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے جائیں گے اور یہ جلسہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کردیگا اور ثابت ہوجائیگای کہ پاکستان کے عوام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں اور آنے والا دور مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے13مئی کے لاہور جلسے سے متعلق انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ کیلئے کارکن بھرپور تیاری کررہے ہیں اور لاہور میں ایم ایم اے کا جلسہ تاریخی ہوگا کیونکہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے بھی جلسہ کیا ہے اور ایم ایم کا جلسہ سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ ہوگا جو کہ ایک نیا ریکارڈ قائم کریگا انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی معمار بنوں ہے اور انہوں نے اپنے دور میں بنوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرکے بنوں کو بنوں گل بنایا ہے اور بنوں کے عوام کو وہ تمام سہولیات فراہم کی ہیں جو کہ پاکستان کے بڑے شہروں کے عوام کو حاصل ہیں جن میں اعلیٰ تعلیمی ادارے،صحت کی سہولیات،پانی،بجلی اور روزگار کے ذرائع شامل ہیں وفاقی وزیر ارم خان درانی نے بنوں کو نئی پہچان دی ہے اور بنوں کے عوام نے بھی ہمیشہ جے یو آئی اور درانی خاندان کا ساتھ دیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی بنوں کے عوام مایوس نہیں کریں گے اور کتاب پر مہر لگاکر وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پر ایک مرتبہ پھر ایم ایم اے کا جھنڈا لہرائیں گے۔کیونکہ عوام تمام سیاسی جماعتوں کو آزماچکے ہیں اور ان سے مایوس ہوچکے ہیں جبکہ دینی جماعتوں کا اتحاد ہی عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے اور علماء کرام کی حکومت میں پاکستان میں امن قائم ہوگا اور غربت وبیروزگار ی کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں