43

ایر یگیشن کے مسائل پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر بنوں

ایر یگیشن کے مسائل پر کام جاری ہے، جلد ہی عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی، رواج آبپاشی اور ری موڈلنگ کے مطابق پانی کے حقوق کا تعین کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے لیڑہ پل چیک پوسٹ پر منعقدہ کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی دیگر ضلعی آفسران بھی موجود تھے۔ ان کا کہناتھا کہ میریان روڈ پر گھمبیر رش کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر میریان روڈ پر سکولوں کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع رہے گا جس سے عوام کو درپیش مشکلات کا مداوا ہوسکے گا۔
ایر یگیشن کے مسائل پر کام جاری ہیں جلد ہی عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی رواج آبپاشی اور ری موڈلنگ کے مطابق پانی کے حقوق کا تعین کیا جارہا ہے پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے 18ایف آئی آر اور میرے پورے سال میں صرف ایک بار میں نے ایم پی او زکا استعمال کرکے لوگوں کو گرفتار کیا ہے اس کا مقصد صرف پانی کی تقسیم کا صحیح طریقہ کار وضع کرنا ہے نالوں ، ویالوں کے اوپر سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں اگلے ہفتے سے فنڈ کی ریلیز کی جائے گی اور نہر ، نالوں کے مرمت پر کام شروع ہوجائے گا بجلی کے متعلق یونین کونسل کی سطح پر عوام کے مسائل نوٹ کر رہے ہیں جس مقصد عوام اور واپڈا کے درمیان خلاں کو دورکرکے دونوں کو ایک پیج پر لایا جائے بقایاجات کی ریکوری ، اووربلنگ اور جرمانوں کی معافی کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا جس کے مطابق 20فیصد بل جمع ہونے کے بعد زیادہ تر جرمانے معاف کرنے کیلئے تیار کار بنایا گیا ہے عوام سے گزارش ہے کہ میٹر لگائیں اور قانونی طور پر بجلی استعمال کرے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے لیڑہ پل چیک پوسٹ پر منعقدہ کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی دیگر ضلعی آفسران بھی موجود تھے ان کا کہناتھا کہ میریان روڈ پر گھمبیر رش کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر میریان روڈ پر سکولوں کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع رہے گا جس سے عوام کو درپیش مشکلات کا مداوا ہوسکے اس کے علاوہ اُنہوں نے منشیات کے خاتمے کیلئے عوام سے بھرپور تعاون کی امید ظاہر کی اور کہا کہ پہلے سے اب منشیات فروشی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے عوام کے خواہش کے مطابق انہوں نے موقع پر ایس ایچ او منڈان کو ہدایات جاری کہ علاقہ میریان میں ڈی جے پر مکمل پابندی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.