24

اہلیہ کی کامیابی پر شاہ رخ خان کا خوبصورت پیغام

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ اور بھارت کی مشہور ڈیزائنر گوری خان کی کامیابی پر اُن کے لیے ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہےجسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز گوری خان نےاپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیا کہ انہیں فورٹیون انڈیا (Fortune India) کی جانب سے’بزنس میں سب سے زیادہ طاقت ور خاتون‘ نامی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے تو اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کے لیے خوبصورت پیغام جاری کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوری خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ فورٹیون انڈیا موسٹ پاورفل ویمن ان بزنس 2018 ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ گوری خان ڈیزائنز سے متعلق لوگوں سے بات چیت کریں گی۔‘

گوری کے اس ٹوئٹ کے بعد انہیں دنیا بھر سے نیک تمنائوں اور مبارک باد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت اور ذہین گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’شوہر دنیا کے 50 سب سے زیادہ طاقتور افراد میں سے 1اور بیوی دنیا کی 50 سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے1 ۔ ٹیلنٹیڈفیملی‘

ایک اور صارف نے گوری خان کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’50 طاقتور ترین کاروباری خواتین کا ایوارڈ حاصل کرنے پر دنیا کی خوبصورت اور سپر ویمن کو مبارک باد۔‘

لیکن ان سب میں سب سے زیادہ توجہ شاہ رخ خان کے ٹوئٹ نے سمیٹی ہے، انہوں نے اپنی اہلیہ کو جواب میں کہا کہ ’ہمارے گھر کی کامیابی کی فہرست میں وہ (گوری خان) سب سے زیادہ طاقتور ہیں۔‘ کنگ خان کے اس ٹوئٹ نے آتے ہی مداحوں کے دل جیت لیےاور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گوری خان کے کامیاب اور طاقتور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں ایک شفیق اور ساتھ دینے والا شوہر ملا ہےجو ہمیشہ ان کی ہر قدم پر مدد کرتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو خوبصورتی کے ساتھ سامنے لاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.