67

اگلا کرکٹ ورلڈ کپ1992کی طرز پر کھیلا جائے گا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کرکٹ ٹورنامنٹ کےشیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے، ورلڈ کپ کی خصوصیت ایونٹ میں شامل ہر ٹیم ایک دوسرے کے مد مقابل ہو گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019میں کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جو 14 جولائی تک جا ری رہے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،30 مئی کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیل جائے گا۔ورلڈ کپ 2019ء بالکل 1992ء کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایونٹ میں شامل ہر ٹیم کے مد مقابل آئی تھیں۔

ایونٹ کی 4بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی,46 دن میں 48 میچز 11 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں صرف 7 میچز ڈے اینڈ نائٹ جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت تمام میچز دن میں کھیلے جائیں گے ۔

پاکستانی ٹیم 31مئی کو ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل ہو گی جبکہ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا، چوتھا میچ 12 جون کو کینگروز، پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف ہند، چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان جبکہ نواں اور آخری میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 9 اور 11 جولائی کو شیڈول ہیں۔ دونوں کیلئے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں، لارڈز 14جولائی کو پانچویں مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کی فائنل میزبانی کرے گا۔ فائنل کیلئے بھی ریزرو ڈے ہو گا۔ 14 جولائی کو بارش کی صورت میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.