48

‘اکرم خان درانی کالج کا ریٹائرڈ پرنسپل عہدے پر بدستور قابض ہے’


دی بنوں- تین ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والا پرنسپل سابق عہدے پر بدستور قابض پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تعلیم کیساتھ مزاق کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ کے ممتاز قانون دان حضرت علی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کیا اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں ضلع بھر کا اہم تعلیمی ادارہ اکرم خان درانی کالج کا پرنسپل 14جنوری 2018کو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ریٹائرمنٹ سے قبل پرنسپل کے عہدے کیلئے باقاعدہ اشتہار جاری کیا گیا تھا لیکن ساڑھے تین ماہ گزرنے کے باوجود ادارہ ہذا کا پرنسپل سابقہ عہدے پر بدستور قابض ہیں یہ سلسلہ موجود ہ صوبائی حکومت کی تعلیم کے شعبے مبنی اصلاحات کا مزاق اُڑانے کے مترادف ہے موجودہ حکومت تاخیری حربوں کا فوری نوٹس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.