39

اکرم خان درانی اور زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور ان کے فرزند زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اتوار کے روز سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی جانب سے سابق ایم پی اے اعظم خان درانی نے این اے35اور پی کے90کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اکرم خان درانی کے فرزند زاہد اکرم درانی نے پی کے88کیلئے جے یو آئی کے ٹکٹ پرکاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرائے.
اس موقع پرملک یوسف اللہ خان،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،تحصیل کونسلرز جنان وزیر،سینان درانی،ملک مقبول زمان اعوان،افتخار درانی ایڈوکیٹ،حامد خان ودیگر کارکن بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.