43

’ اپوزیشن کے ساتھ حدود وقیود طے کرنا چاہتے ہیں‘

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں اپوزیشن کے ساتھ حدود و قیود طے کی جائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ایوان سے باہر جانے پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔ اس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ اپوزیشن بات تو کر دیے لیکن حکومت کی نہ سنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو حوصلے سے ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایوان میں بات نہ کرنے دینا اور مداخلت کرنا جمہوری سوچ کے منافی ہے۔ ان کا یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہوں کہ وہ اسمبلی میں اپنی بات سنائیں اور دوسروں کی سنیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہماری حلیف ہے،ان کے ساتھ مشاورت ہوتی رہتی ہے،پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک ساتھ چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.