22

آنیوالے انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائینگے: باز محمد خان


عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 87 نے الیکشن پلان مرتب کرکے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ،،الیکشن آفس ڈومیل میں اے این پی تحصیل ڈومیل کے صدر ملک عرفان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس جس کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر مرکزی نائب صدر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ تھے اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ آنیوالے انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔
اس موقع پر چیف آف سرکی خیل ملک ہمایون نے پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ اعظم خان وزیر نے جے یو آئی سے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی اور عید کے بعد جلسے منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنیوالے الیکشن میں اے این پی کی جیت یقینی ہے ہم نے سال 2013کے انتخابات میں بھی الیکشن ہارا نہیں تھا بلکہ تھرڈ ایمپیئر کے ذریعے ہمیں اسمبلی سے دور رکھا گیا جس کے بعد پانچ سال کا عرصہ خیبر پختونخوا کے عوام نے خوب دیکھا گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں میڈیاکی تشہیر پر اربوں روپے خرچ کئے گئے جبکہ پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل کو غلط بیانی کیلئے استعمال کیااب اقتدار کے خاتمے بعد پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط پوائنٹ سکورنگ کیلئے تھا ورنہ اس طرح الیکشن قوانین میں تبدیلی کیسے لائی جا سکتی ہے دوبارہ صوبے میں حکومت بنانے کے دعویدار تبدیلی والے نگران حکومت کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے درپے ہیںاور اپنے من پسند فرد کو لانے کیلئے آئین پاکستان کی روح کو پامال کر رہے ہیں آ ئین پاکستان میں نگران سیٹ اپ کا طریقہ کار واضح ہے پرویز خٹک اور لطف الرحمان نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں58(2)b کا استعمال کیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کی جانب سے آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے نگران وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کیلئے پرویز خٹک اور لطف الرحمان کا گٹھ جوڑ آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ،ایف آ ر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان، این وائی او کے صوبائی رہنماء حکمت پختون ،ملک شیروز خان، ملک عدنان خان ، ملک سہراب خان ، تحصیل ڈومیل کے جنرل سیکرٹری ملک جوہر علی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہ رمضان المبارک کے موقع پر تمام دیہات میں افطاری پارٹی کرائیں گے اور گھر گھر انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر ھصہ لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.