18

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بنوں نے ناروے میں قرآن مجید کی جسارت اور بے حرمتی پر شدیدغم و غصے کا اظہار

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بنوں نے ناروے میں قرآن مجید کی جسارت اور بے حرمتی پر شدیدغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ریلی نکالی اور بنوں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ قران پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سے سزا دی جائے، قرآن پاک کو جلانے کی کوشش سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، کوئی بھی مسلمان قرآن پاک کی توہین کو برداشت نہیں کرسکتا،قرآن پاک اور رسول پا ک پر اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لئے بھی تیا ر ہیں مظاہرین نے ناروے حکومت کے ساتھ تجاری اور سفارتی تعلقات کے خاتمے اور ان ے سوشل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.