79

انتخابی دھاندلی پر تحقیقاتی کمیشن کیلئے تحریک پیش

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تحریک پیش کرنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اس کمیشن کو مکمل بااختیار ہونا چاہیے، جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی با اختیار ہی ہوتی ہے۔

تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لیے شاہ محمود قریشی نے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پہلی تقریر میں کمیشن کے قیام کا اعلان کرنا چاہتے تھے، تاہم اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اعلان نہ ہو سکا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوری قدروں کی مضبوطی اصولی مؤقف ہے، اختلافات کے باوجود آگے بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.