61

امیدواران الیکشن میں رولز روگولیشن کی مکمل پابندی کریں‘ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور تبدیل شدہ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ضلع بنوں کے سیاسی پارٹیوں ، آزاد NA-35اور PK-87،PK-88، PK-89،PK-90اُمیدواروں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری شدہ الیکشنز رولز روگولیشن کے بارے میں تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد بریفنگ دی اور اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ الیکشن آف پاکستان کے رولز روگولیشن کی مکمل پابندی کریں کیونکہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے انتہائی سخت ترین اقتدامات کئے جارہے ہیں اور کسی بھی اُمیدوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کی خلاف نہیں کرنے دی جائے گی.
اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اُمیدواران ضلعی انتظامیہ بنوں کی طرف سے محسوس جگہ پر جلسہ وغیرہ کرینگے عوام کے حقوق اور تکلیفات کا خصوصی خیال رکینگے جو سیاسی پارٹی جلسہ یا ریلی نکالا نہ چاہتا ہوں وہ ضلعی انتظامیہ بنوں سے بقاعدہ اجازت لینگے دیواروں پر اُمیدواروں کی طرف سے لکھائی اور نمائش اور دیواروں کو خراب کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ لکھنے والے پینٹرز کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اُمیدواران الیکشن کمشنر آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کے مطابق بینرز ، پمفلیٹ ، وغیرہ قانون کے مطابق بنائینگے پولیس کی طرف سے کوئی سیکورٹی نہیں دی جائے گی البتہ اُمیدواران اپنے ساتھ ذاتی سیکورٹی رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ سیکورٹی کارڈ کے ساتھ لائسنس دار اسلحہ ہو یا اُمیدوار کے لائسنس میں انٹری کی گئی ہوں اُمیدواروں کو ایسی تقریری وغیرہ کرنے پر پابندی ہوگی جو کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ہوں اُمیدواروں کی براہ راست نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو کہ اُمیدواروں کی کھڑی نگرانی کریں گی اور اگر کسی اُمیدوار نے کوئی خلاف ورزی کی تو اُس کو بتائے بغیر ڈسٹرکٹ مانیٹر کمیٹیاں اُس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے سرکاری عمارتوں اور دیواروں پر ، بلڈنگ وغیرہ پر بینر ز وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی سوشل میڈیا پر غیر آئینی اور غیر قانونی الفاظ اُمیدواروں کے خلاف شائع کرنے پر پابندی ہوگی اسی طرح الیکشن آف پاکستان کی 60سے زائدقوانین اور ایجنٹوں وغیرہ کے خلاف جو پالیسی بنائی گئی ہے اُن کو تفصیل سے DPOبنوں صادق بلوچ نے اُمیدواروں کو بتایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ ایک مہینے انتحابی مہم کے دوران صبر اور تحمل سے کام لیں انتحابی مہم خوش اسلوبی سے چلائے لڑائی جھگڑے سے پر ہیز کریں انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس وغیرہ ہوتے رہینگے اور اُمیدواروں کو وقتاً فوقتاً بریفنگ دیا جائے گا اور ان کے تجاویز وغیرہ پر عمل در امد کیا جائے گا اس موقع پر NA-35اورPK-90سے آزاد حیثیت سے اُمیدوار سینئر صحافی محمد عثمان علی خان ، پاکستان تحریک انصاف PK-90کے ٹکٹ ہولڈر ملک عدنان خان ، پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت سے اُمیدوار ملک آصف الرحمن نے کچھ تجاویز دی اس موقع پر PK-88کے اُمیدواران ملک پختون یار خان ، یاسمین صفدر ، ملک حاجی اختر علی خان ملک جاوید خان ٹھکیداروغیرہ PK-89سے چیف آف میریان ملک دلنواز خان ،فخر میریان ملک وقار خان ٹھکیدار، ڈاکٹر پیر صاحب زمان ، ملک شاہ محمد خان کے نمائندہ خصوصی ، ملک عمر جان ، ملک عدنان خان وزیرکے نمائندہ ، PK-90کے ڈاکٹر عبد الروف قریشی ، حاجی محمد جہانگیر خان ، ملک اشفاق خان سمیت درجنوں اُمیدوارون بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.