42

امن و امان کیلئے پولیس اور صحافی مل جل کرکام کریں: ڈی آئی جی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ علاقہ میں امن و امان کیلئے پولیس اور صحافی مل جل کرکام کریں گے تو باہمی تعاون کو مزید بہتر کیا جائے گا، قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صحافیوں کو ہر قسم کی اطلاعات و معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، میڈیا سے کوئی بات مخفی نہیں رکھی جائے گی جہاں پولیس کی غلطی ہوئی تسلیم کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صدر پریس کلب محمد عالم خان کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفسران بھی موجود تھے ڈی آ ئی جی نے کہا کہ میڈیا کو معاشرے کا صحافت چوتھا ستون کہا جاتا ہے جس کی ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ معاشرے میں توازن کو برقرار رکھیں جو کہ پولیس اور سوسائٹی کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے معاشرے میں ذہن سازی اور آگاہی کے حوالہ سے اسکا کوئی متبادل نہیں انہوں نے پولیس میڈیا ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ سوسائٹی میں امیج کو مزید بہتر بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ منشیات و دیگر معاشرتی جرائم کی سد باب کے لئے ہم اہل علاقہ مشران، علماء کرام سے تفصیلی میٹنگز کراکر تاکہ جمعہ خطبات اور اپنے مقدس خطابات میں عوام کے دلوں میں شعور اجاگر کرائے،تاکہ قتل،نشہ،زنا،سود،جواری و دیگر سماجی برائیوں پر نظر ڈال کر انکی برائیوں اور گناہوں سے عوام کو باخبر کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.