71

امریکا میں چینی باشندہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

امریکی حکام نے ایک چینی باشندے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے،گرفتاری شکاگو سے عمل میںلائی گئی جہاں چینی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بیجنگ کی مدد کیلئے امریکی سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا۔

جیو چاؤوان نامی چینی اسٹوڈنٹس ویزا پر امریکا آیا تھا جو بعد ازاں امریکن آرمی سے منسلک ہوگیا ،گرفتار چینی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کم از کم 8 امریکی شہریوں کے بارے میں چینی سراغ رساں ادارےکو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں ،ان افراد میں کچھ ایسے بھی فرد ہیں جوامریکی محکمہ دفاع کے کنٹریکٹرز بھی ہیں۔

ستائس سالہ جی چاؤوان پہلی مرتبہ 2013 میں ایک طالب علم کی حیثیت سے امریکی شہر شکاگو پہنچا تھا جہاں اس نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی اورامریکی اٹارنی جنرل کے علم میں لائے بغیر غیر ملکی حکومت کیلئے خدمات سرانجام دیں۔

چینی شہری رواں سال اپریل اور مئی میں امریکی خفیہ ایجنٹوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اس کام کا اعتراف کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.