74

امرتا کے بعد، کرینہ سے پہلے،سیف کی زندگی میں کون تھی؟

بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اورکرینہ کپور ایک ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کرینہ سیف کی دوسری بیوی ہیں ، سیف کی پہلی شادی امرتا سنگھ سے ہوئی مگر امرتا کے بعد اور کرینہ سے پہلےبھی ایک خاتون سیف کی زندگی کا حصہ رہ چکی ہیں۔

سیف علیخان کی پہلی شادی اکتوبر 1991 میں بھارتی اداکارہ امریتا سنگھ سے دھوم دھام سے ہوئی ۔اس وقت سیف علی خان کی عمر صرف 21 سال تھی جبکہ امرتا سنگھ ان سے 12 سال بڑی یعنی 33 سال کی تھیں۔ایک ملاقات میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ان دونوں کے 2 بچے ہوئے جن میں ایک لڑکی سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں اور پھر 13 سال بعد 2004ءمیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

دونوں کی شادی کا فیصلہ جتنا دنیا کے لئے چونکانے والا تھا اتنا ہی ان کی طلاق کی خبر حیران کن تھی کیونکہ بظاہر ان کی زندگی بہت خوشحال اور پر سکون گزر رہی تھی۔

امرتا سے طلاق کے بعد سیف اطالوی ماڈل روساکے ساتھ رہنے لگے ۔

کہا جاتا ہے کہ امرتا سے طلاق سے پہلےایک دورےکے دوران سیف کی ملاقات اطالوی ماڈل روساسے ہوئی اور سیف امریتا کو بھول کر روساکے دیوانے ہو گئے اور اسی وجہ سےسیف نے امریتا کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا تاہم ایک انٹرویو میں سیف نے طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ’بار بار یہ سننا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ آپ کتنے بیکار ہیں۔ اور ہر وقت اپنی ماں اور بہن پر طنز کرنا، تمسخر اڑانا، بے عزت کرنا اور گالیاں بھی نہیں سنی جاتیں، میں ان سب سے گزرا ہوں۔‘

خیر وجہ کوئی بھی ہو سیف کی زندگی میں دوسری عورت آ گئی تھی جو بھارت آکر سیف کے ساتھ رہنے لگی تھی، دونوں ہر جگہ ساتھ نظر آنےلگے مگر جلد ہی دونوں کا بریک اپ ہو گیا۔

بریک اپ کے بعد روسا نے حیران کن انکشافات کئے جنہوں نے سیف علی خان کے دوستوں اور پرستوروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا۔ روسا نے بتایا کہ سیف نے مجھے کبھی بھی اپنی پہلی شادی اور بچوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا، میں جب بھارت آئی تو مجھے پتہ چلا۔

ایک انٹرویو میں روسا اور سیف علی خان کی مشترکہ دوست سشمتا داس گپتا نے بتایا کہ دونوں کے رشتے میں آنے والی دراڑ کی وجہ سیف کا موڈ تھا۔سیف جب غصے میں ہوتے ہیں تو بلکل الگ انسان بن جاتے تھے او روسا سے کئی کئی دن تک بات نہیں کرتے تھے۔

روسا نے بھی سیف کے بدلتے موڈ کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ سیف مجھے اہمیت نہیں دیتے تھے اور ہمیشہ میری بات کی مخالفت کرتے تھے، انہوں نے کبھی مجھے اپنا سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔

اطالوی ماڈل، ٹی وی میزبان اور سماجی کارکن روسا نے 2007 میں انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ سیف علی خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں مگر ان دنوں کام کی زیادتی کی وجہ سے سیف بہت مصروف تھے اور میری باتوں پر توجہ نہیں دیتے تھے۔

روسا اور سیف کے بریک اپ کی وجہ شاید کرینہ کپور ہوں جن پر سیف کا دل آگیا تھا اور اس طرح کرینہ نا صرف سیف کی زندگی میں آنےوالی تیسری عورت بنیں بلکہ دوسری بیوی بھی۔ کرینہ اور سیف نے 2012 میں شادی بھی کر لی اور آج دونوں ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.