24

الیکشنز ایکٹ کے تحت ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پتے پر کروائے

ضلعی الیکشن کمشنر عبدالروف خان نے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 27 کے تحت اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر کروایا جاسکتا ہے،ایسے تمام رائے دہندگان جن کے نام انتخابی فہرستوں میں ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے سے مختلف ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ بالا ایکٹ کی روشنی میں31 دسمبر 2018 ء تک اپنے ووٹ اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے مطابق منتقل کروالیں۔
31دسمبر کے بعد ایسے تمام ووٹز جو تیسرے ایڈرس پے درج ہیں انتخابی فہرستوں سے نکال دیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلیے فارم نمبر 21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا رجسٹریشن افسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
بیان کے مطابق درخواست گزار اپنے فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی اصل کاپی لازمی منسلک کریں اور ہر طرح سے مکمل فارم متعلقہ رجسٹریشن افسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے افراد اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے علاوہ ایسے پتے پربھی کرواسکتے ہیں جہاں پر ملازمت کی وجہ سے عارضی رہائش اختیار کی گئی ہو۔بیان میں واضح کیا گیا کہ الیکشن رولز 2017 ء کے مطابق فارم نمبر21 درخواست گزار بذاتِ خود جمع کروائے گا بصورت دیگر فارم اختیار نامے کے ساتھ بذریعہ اپنے والد، والدہ، خاوند /بیوی، بیٹی/دختر بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں جبکہ تمام اضلاع میں قائم مراکز معلومات و شکایات کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.