35

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستانی میں حملے کرتی ہیں

امریکی جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہےکہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے اندر حملے کرتی ہیں جس سے نہ صرف افغانستان میں استحکام کو خطرہ ہے بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ہوا ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے تمام کرداروں سے امید کرتا ہے کہ وہ ’ایسے اقدامات نہیں کریں گے جن سے علاقائی استحکام متاثر ہو۔امریکی سینیٹ کی دفاعی امور کی کمیٹی ’ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی‘ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل نے جنوبی ایشیا میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ 6ماہ کے دوران جس قدر تعاون کیا ہے وہ اس سے پہلے 18برس میں دکھائی نہیں دیا تھا۔جنرل جوزف ووٹل کے مطابق پاکستان نے ’زلمے خلیلزاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں معاونت کے لیے مثبت اقدامات کیے۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں ایک سوال کے جواب میںجنرل جوزف کا کہنا تھا کہ ’ہمیں انخلاء کا حکم نہیں ملا ہے۔ اس قسم کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔ ہم مصالحت کیلئے جو کوششیں کر رہے ہیں ان میں ابھی تک وہ سیاسی ماحول پیدا نہیں ہوا ہے جس کی بنیاد پر انخلا ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.