28

اسلام کے نام پرسیاست سے نجات کا وقت آگیا، اسفندیار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی کی90سے آزاد اُمیدوار انجینئر ملک اسفندیار خان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر اسلام آباد کی سیاست سے نجات کیلئے قوم عام انتخابات میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں،،تحریک انصاف نے اپنے پانچ سالہ کامیاب حکومت کرکے تاریخ میں پہلی بارمیرٹ کو فروغ دیکر لوٹ مار اور سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا محالفین نے ہمیشہ قوم کو دھوکہ میں رکھ کر سیاست کی مگر ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں پی ٹی آئی نے برسوں سے رائج فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے نام نہاد سیاستدانوں کی دکانداری بند کردی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی شیر احمد میں عید املن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیل کونسل میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ملک خالد خان، اور دیگر مشران بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی بہترین پالیسیوں کی بدولت صوبے کا برسوں پورانااور رشوت سفارش کلچر زادہ نظام ختم کرکے غریب عوام کو خان خوانین کی حجروں سے نجات دلائی لیکن آج کچھ نہ کرسکنے والے پی ٹی آئی کے سابق حکومت کے خلاف طرح طرح کے الزامات لگارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے اور منتخب ہوکر قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.