25

اسلام‌آباد یونائٹیڈ نےملتان سلطانزکو قابوکرلیا

دبئی (دی بنوں) اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کر لی.

ملتان کی جانب سے 114رنز کا ہدف اسلام آباد نے ہدف17.4اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. 114رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانچی اورصاحبزادہ عرفان کریز پر آئے لیکن محمد عرفان کی تیز باﺅلنگ کے آگے رانچی بغیرکوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد والٹن اور عرفان نے ٹیم کے مجموعے میں 37رنز کا اضافہ کیا تاہم عمران طاہر یکے بعد دیگر ے 3وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے لیکن اسلام آباد کی جانب سے حسین طلعت اور فہیم اشرف مرد میدان رہے اور مخالف ٹیم کے باﺅلز کی ایک بھی نہ چلنے دی ،اسلا م آباد نے ہدف 17.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ان کی اننگ میں حسن طلعت کے ناقابل شکست48والٹن کے 28رنز نمایاں ہیں

ملتان کی جانب سے عمران طاہر نے 3محمد عرفان اور جیند خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی. اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توملتان کی جانب سے پچھلے دو میچز میں لگاتارنصف سنچری بنانے والے کمار سنگاکار اور احمد شہزاد میدان میں آئے ،لیکن کمار اسلام آباد کے باﺅلرز کے سامنے ہمت ہار گئے اور محض6رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،15کے مجموعے پر براو6رنز بنانے کے بعدمحمد سمیع کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،19کے مجموعے پر صہیب مقصود اور31رنز پر احمد شہزاد 11رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعدکیرن پولاڈ اور شعیب ملک نے ٹیم کے مجموعے میں54رنز کا اضافہ کیا،کیرن19گیندوں پر28رنز بنانے کے بعدرسل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ ایک اینڈ سے جاری اور پوری ٹیم 113رنز کے مجموعے پر پویلین لو ٹ گئی۔ اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے 3محمد سمیع اور رسل نے 2,2اور فن نے ایک وکٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.