28

اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئےمولانافضل الرحمٰن کوسپورٹ کریں:حامدشاہ،خان نواز

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء سابق ایم پی اے سید حامد شاہ نے کہا ہے کہ کفریہ طاقتیں اسلامی نظام کے نفاذ سے خوفزدہ ہیں اس لئے دنیابھر میں مدارس کے خاتمے کیلئے ایک منظم تحریک چلا رہے ہیں کیونکہ مدارس میں لاکھوں طلباء دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور حضور کے تعلیمات پھیل رہی ہیں۔
انہی کفریہ طاقتوں کے اشاروں پر شام ،برما اور دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے جس پر اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جمعیت علماء اسلام ( ف) دین اسلام کے قلعوں کے تحفظ کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔ ایوان کے اندر اور باہر ان طاقتوں کے خلاف سینہ تھان کے ڈٹی ہوئی ہے۔ مدارس کو کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد منڈی میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مدرسہ حقانیہ کے مہتمم حافظ خان نواز نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں یہودی لابی تیزی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہماری نوجوان نسل میں منظم طریقے سے دعوت چلائی جا رہی ہے ۔اس کی روک تھام کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے ۔تمام دینی مدارس کے علماء کرام اور طلبہ کرام قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور آئندہ آنے والے انتخابات میں دین اسلام کی سر بلندی اور مدارس کے تحفظ کیلئے ان کو سپورٹ دیں تاکہ کفریہ طاقتوں کی سازشیں ناکام ہو جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں