15

آل ناظمین ایسوسی ایشن جنوبی اضلاع کے صدر نے احتجاج کی دھمکی دیں دی

دی بنوں : آل ناظمین ایسوسی ایشن جنوبی اضلاع نے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کی جانب سے21فروری کو ملاقات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد 19فروری کو پشاور میں احتجاجی دھرنا ملتوی کردیا ہے جبکہ 21فروری کو مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں صوبائی وزیر بلدیات کے دفتر سے ہی احتجاج اور دھرنے کی دھمکی دی ہے.
میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آل ویلج کونسل ناظمین ایسوسی ایشن بنوں کے صدر ملک خالد ریاض خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے دنوں کرک،ٹانک،بنوں اور لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع کے ناظمین ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گنڈی چوک ہائی پر احتجاج کرتے ہوئے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے 19فروری تک مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں19فروری کو پشاور میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا لیکن صوبائی وزیر بلدیاتی عنایت اللہ نے مصروفیات کی وجہ سے 21فروری کو ملاقات کیلئے طلب کیا ہے لہذا اگر 21کو ہمارے مسائل کے حل کی یقین دہانی نہ کرائی گئی اور ہمیں مطمئن نہ کیا گیا تو صوبائی سطح پر ملاقات کے فوری بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی جس کا موقع پر ہی اعلان کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.